ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گرین نیٹ بڑھانا ہوگا،وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے گرین نیٹ بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج بن چکی ہیں جن کی وجہ سے زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے لہٰذاماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں نہ صرف گرین نیٹ بڑھانا ہوگابلکہ اس کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پانے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہزاروں نئے پودے لگا ئے گئے ہیں جس میں مین کیمپس، پارس کیمپس اور چوکیرا فارم شامل ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر فارم کو ہدایت کی کہ چوکیرہ فارم کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ پلانٹیشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :