ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،سیالکوٹ ٹینری زون منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت سیالکوٹ ٹینری زون کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صدر ایوانِ صنعت و تجارت اکرام الحق، چیئرمین سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن سرفراز بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹینریوں کی تعمیر اور شفٹنگ کے امور، ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کو فنکشنل بنانے کے اقدامات، گرڈ اسٹیشن اور دیگر سہولیات پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ سیالکوٹ ٹینری زون کا منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور جدید صنعتی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔