,بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق خان اچکزئی، صمد خان گورگیج، شاہدہ رف، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پا نیزئی اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبد الرحمن نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ سے متعلق بل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین نے بل کے مختلف پہلوں پر بحث کی اور یہ فیصلہ کیا کہ اس بل پر اور بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کے بل پر مزید غور و خوض کل بروز جمعہ کیا جائے گا تاکہ ان بلز کو آخری شکل دی جا سکی