چین کی ٹیم کپتان گونگ شیانگیو تیسری عالمی ویمنز والی بال چیمپئن شپ میں کامیابی کے لئے پُرعزم

جمعہ 22 اگست 2025 12:42

چین کی ٹیم کپتان گونگ شیانگیو تیسری عالمی ویمنز والی بال چیمپئن شپ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) چین ویمنز والی بال ٹیم کی مایہ ناز کپتان گونگ شیانگیو نے کہا ہے کہ وہ اپنی تیسری ایف آئی وی بی ویمنز ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں بھرپور شرکت اور کامیابی کے لئے بہت پُرجوش ہیں اور اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ شنہوا کے مطابق 28 سالہ اوپوزٹ ہٹر گونگ شیانگیو نے تربیتی سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی بہت پُرجوش ہوں کہ تیسری بار عالمی چیمپئن شپ میں کھیل رہی ہوں۔

میری کوشش ہے کہ کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہر پہلو پر باریکی سے نظر رکھوں تاکہ ٹیم کی بھرپور مدد کر سکوں۔گونگ شیانگیو نے 2018 میں جاپان میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 2022 میں نیدرلینڈز اور پولینڈ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

گونگ شیانگیو نے اس چیمپئن شپ کو نئی اولمپک سائیکل کی پہلی بڑی آزمائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی ہر کھلاڑی ورلڈ والی بال چیمپئن شپ کی شدت سے منتظر ہے اور بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے ۔

چین کی ویمنز ٹیم کو پول ایف میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے مہم کا آغاز کل (ہفتہ کو )میکسیکو کے خلاف کرے گی، آئندہ پیر کو کولمبیا سے مقابلہ ہوگا اور بدھ کو ڈومینیکن ریپبلک سے ٹکرائے گی۔کپتان گونگ شیانگیو کا کہنا تھا کہ گروپ مرحلے میں ہمارے تینوں میچز سخت ہوں گے۔ ہر مقابلہ ہمارے لیے اہم ہے، اور ہم اپنی حالیہ تربیت کے نتائج میدان میں دکھانے کی کوشش کریں گے۔

تیسری ایف آئی وی بی ویمنز ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ چیمپئن شپ میں راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد ہر گروپ کی دو سرفہرست ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔چینی ٹیم حال ہی میں ویمنز والی بال نیشنز لیگ 2025 میں پانچویں پوزیشن پر رہی تھی، جس کے بعد ان سے عالمی چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔ \932

متعلقہ عنوان :