ڈی ایچ او کچھی کا سول ہسپتال مچھ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 22 اگست 2025 12:59

مچھ بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کچھی ڈاکٹر ایاز احمد قریشی نے گزشتہ روز سول ہسپتال مچھ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو نے انہیں ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ایاز احمد قریشی نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت اور خدمت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے سول ہسپتال مچھ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعد ازاں ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر ایاز احمد قریشی اور ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ہسپتال احاطے میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ تقریب میں ملیریا سپروائزر حضور بخش ابڑو ،پیرامیڈیکل اسٹاف محمد اقبال، طالب حسین تالپور، مقبول احمد تالپور ودیگر بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :