فیصل آباد،کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 22 اگست 2025 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشروم کی کاشت کے لئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹرعدیل احمد کے مطابق کاشتکار صدف نما کھمبی، بٹن یا یورپی کھمبی، چینی کھمبی، شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے جسے پلاٹس، کھیتوں کے علاوہ کمروں، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار کے حصول کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔