ڈپٹی کمشنر شانگلہ ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری کا گہ ڈنڈ مٹہ اغوان روڈ پر جاری بحالی کام کا معائنہ

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد بمعہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری عبدالقیوم اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید جاوید اقبال نے کاگہ ڈنڈ مٹہ اغوان روڈ پر جاری بحالی کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع بھر میں بحالی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر ہو۔ ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :