ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ کرک کی سربراہی میں انسپکشن کمیٹی قائم

کمیٹی آئل اینڈ گیس پیداکرنیوالے اضلاع میںقدرتی گیس نیٹ ورک کی توسیع و بحالی منصوبہ کے فیز 2 کے مکمل کاموں کا جائزہ ،معائنہ کرکے رپورٹ پیش کرے گی

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) حکومت خیبرپختونخوا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ کرک کی سربراہی میں ایک انسپکشن کمیٹی قائم کردی ہے جو ضلع کرک میں آئل اینڈ گیس پیداکرنے والے اضلاع میںقدرتی گیس نیٹ ورک کی توسیع و بحالی منصوبہ کے فیز 2 کے مکمل کردہ کاموں کا تفصیلی جائزہ اور معائنہ کرکے اپنی رپورٹ پندرہ دنوں کے اندرصوبائی حکومت کوپیش کرے گی۔

اس ضمن میںمحکمہ انرجی اینڈ پاورخیبرپختونخوا نے جمعہ کے روز ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کرک کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی کے دیگر ممبروںمیں ایس این جی پی ایل ریجنل آفس کرک کے ایگزیکٹیو انجینئر‘ کوہاٹ ڈویژن کی مانیٹرنگ ٹیم کا نمائندہ اور محکمہ انرجی و پاور کا نمائندہ شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انسپکشن کمیٹی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے زیر انتظام ضلع کرک کی حدود میں قدرتی گیس نیٹ ورک کی توسیع اور بحالی منصوبہ کے فیز 2 کے تحت مکمل گئے مجموعی کاموں کی دی گئی فہرست کے مطابق10 فیصدکام چیک کرکے علاوہ گیس میٹروں کی تنصیب اور بچھائے گئے پائپ لائنز کی چیکنگ اور تصدیق بھی کرے گی۔واضح رہے کہ ایس این جی پی ایل نے اربوں روپے کی لاگت سے ضلع کرک میں قدرتی گیس نیٹ ورک کی توسیع و بحالی کے تحت نئی پائپ لائنز بچھائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :