صحت کے شعبے کا دوسرا رابطہ اجلاس، متاثرہ علاقوں میں کمیونٹی کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی پر زور

جمعہ 22 اگست 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کا دوسرا رابطہ اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نعیم اعوان نے کی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹرز ای پی آئی، نیوٹریشن، کیوریٹیو، ایم سی ایچ اور ڈائریکٹر آپریشنز پی ڈی ایم اے، اور محکمہ صحت کے ساتھ کام کرنے والی شراکتی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ نے اجلاس کو حکومت اور شراکت دار اداروں کی جانب سے فیلڈ میں جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ابتدائی خطرے کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا، جس میں متاثرہ علاقوں کی ترجیحی ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نعیم اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی متاثرہ کمیونٹی کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے اور ان پر عملدرآمد مناسب انتظامی چینلز کے ذریعے کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ متاثرہ عوام تک پہنچ سکے۔اجلاس کا اختتام مربوط حکمت عملی اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کے عزم کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :