قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریس اور سیکھنے کے عنوان پر جاری تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعہ 22 اگست 2025 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جاری تین روزہ ٹیچنگ اینڈ لرننگ ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اختتامی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ڈاکٹر سجاد حسین ڈائریکٹر اکیڈمکس اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ثمینہ خان کے علاوہ آغا خان یونیورسٹی کے ریسورس پرسنز سمیت کے ا ٓئی یو کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

ورکشاپ نے جامعہ کے فیکلٹی کو فکر انگیز گفتگو میں مشغول ہونے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور تدریس و سیکھنے کے لیے جدید طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ تین روزہ ورکشاپ نے تعلیمی فضیلت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے جامعہ کے عزم اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے اس کی لگن کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈ ائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سجاد حسین نے فیکلٹی ممبران کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اساتذہ اور تدریس کی اہمیت بات کی۔

اے کے یو کے ریسورس پرسنز نے ورکشاپ میں جامعہ کے فیکلٹی ممبران کی جانب سے بہتر انداز میں شمولیت کو سراہتے ہوئے ورکشاپ کو تعلیمی منظرنامے پر مثبت اثرات کے لئے معاون قرار دیا،جس سے طلباء اور فیکلٹی کے لیے تدریس اور سیکھنے کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :