{بدفعلی کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بدفعلی کے مقدمہ کے ملزم حیدر کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے ملزم حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار اور متاثرہ لڑکا ہم عمر ہیں،زبردستی بدفعلی کا الزام درست نہیں ہے،مدعی کے ماموں نے ملی بھگت سے غلط مقدمہ درج کروایا درخواست گزار چار ماہ سے قید میں ہے،مقدمہ کے دیگر دو شریک ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے،عدالت ملزم درخواست گزار کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم جاری کرئے،مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بدفعلی کی،متاثرہ لڑکا نارمل نہیں ہو پا رہا،عدالت درخواست ضمانت خارج کرئے،عدالت نے درخواست گزار ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی