انسداد ڈینگی مہم میں تیزی: ضلعی انتظامیہ لاہور کی کاوشیں شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری

-تحصیل راوی میں ڈینگی اقدامات کا جائزہ، فیلڈ ورکرز متحرک ، متاثرہ گھروں میں اسپرے، کباڑ خانوں اور قبرستانوں پر خصوصی توجہ

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

Mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل راوی کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی اقدامات کا فیلڈ میں جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر راوی بھی ہمراہ تھے۔ ڈینگی فیلڈ ورکرز نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متاثرہ گھر اور اس کے اطراف کے دس گھروں میں ڈینگی اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈینگی کنٹرول کے اہداف پورے کرنے اور ٹیموں کو بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ مہم پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے کباڑ خانوں، قبرستانوں اور زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا تاکہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہی

متعلقہ عنوان :