امسال 32 لاکھ ایکڑ رقبہ کپاس کے زیر کاشت لایا گیا ہے، سیکرٹری زراعت پنجاب

ہفتہ 23 اگست 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی قومی فریضہ ہے، امسال 32 لاکھ ایکڑ رقبہ کپاس کے زیرِ کاشت لایا گیا ہے اور 55 لاکھ روئی کی گانٹھوں کے ہدف کے حصول کے لیے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔کپاس کے جائزہ اجلاس میں افتخار علی سہو کا کہنا تھا کہ کراپ رپورٹنگ سروس کی رپورٹس کے مطابق اب تک 9 لاکھ سے زائد گانٹھوں کے برابر پھٹی کی چنائی مکمل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت نے کاٹن انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی آمد اور روئی کا درست ریکارڈ مرتب کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق کپاس کی حالت تسلی بخش ہے اور کسی علاقے سے کیڑوں یا بیماریوں کے خطرناک حملوں کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی آئندہ کاشت کے لیے اچھی کارکردگی کی حامل اقسام کی سروے رپورٹ تیار کی جائے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے ملتان میں قائم ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا ۔اس موقع پر کمپنی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں ماڈل ایگری مالز ستمبر کے آخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :