ایشیا کپ سے قبل پریکٹس میچ میں سلمان الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد حارث الیون کو 2 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 23 اگست 2025 22:48

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں سلمان الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد حارث الیون کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 142 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 39 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 45 اور صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

حارث الیون کی جانب سے صفیان مقیم نے 3 جبکہ سلمان مرزا اور حسن علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں حارث الیون کی ٹیم 19.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عرفان 36 اور ماینک چوہدری 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ سلمان الیون کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :