پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 28 اگست 2025 22:45

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے جاری کردہ بیان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن سٹی فیڈر ،روغانی فیڈر ،کلی باز فیڈر ،محمود آبادفیڈر، نیو آبادی فیڈر ، ایکسپریس فیڈر، گلدار باغچہ فیڈر، بائی پاس فیڈر میں بجلی کی بندش سے معاملات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ۔

گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی مسلسل بند ہونے کے باعث چمن کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل عوامی شکایات کے باوجود کیسکو بجلی کی بحالی میں ناکام رہی ہے جس کے باعث شدید گرمی میں نہ صرف بچے، بڑے، خواتین، مریض مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص ہنر مند طبقہ شدید متاثر ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن میں پہلے بھی تمام فیڈر پر تقریباً 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی اور تین سے چار گھنٹے بجلی کی فراہمی جاری رہتی لیکن اب وہ بھی بند کردی گئی ہے اور مسلسل لوڈشیڈنگ کو دوسرا ہفتہ شروع ہوچکا ہے کیسکو انتظامیہ بجلی کی بندش کی وجہ بتانے سے قاصر ہے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چمن میں فوری طور پر بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائی

متعلقہ عنوان :