ایبٹ آباد،نواں شہر میں منشیات فروش کو گرفتار ، ہیروئن اور آئس برآمد

جمعہ 29 اگست 2025 13:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد محمد طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ایچ او نواں شہر نے ایک کارروائی میں منشیات فروش محمد امجد عرف سائیں ولد ولی الرحمن سکنہ کھولے کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1922 گرام ہیروئن اور 204 گرام آئس برآمد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ نواں شہر پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔