سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں،ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی وائس چانسلرسے ملاقات

جمعہ 29 اگست 2025 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل ، تعلیمی امور اور دیگر معاملات پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی۔اس موقع پرسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے پندرہویں سینٹ اجلاس کامیابی سے منعقد کرانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اور یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وائس چانسلر کوساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو یونیورسٹی ملازمین کے مسائل سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ 1گریڈ سی16 گریڈ تک ملازمین کو ترقیاں دی جائیں اوردرجہ چہارم کے ملازمین کے مسائل بھی فوری طور پر حل کیے جائیں۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ کوبہتربنائے بغیرسماجی واقتصادی ترقی ممکن نہیں، اعلی تعلیم کے فروغ کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔