فعہ بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے پانچ ذہین اسٹوڈنٹس چین کیلئے منتخب ہونے کے بعد اپنے مزید تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں ،شیخ جعفر مندوخیل

جمعہ 29 اگست 2025 21:00

5کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری انتھک محنت اور دانشمندانہ تعلیمی منصوبہ کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو چکے ہیں. آج پہلی بار بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے پانچ ذہین اسٹوڈنٹس چین کیلئے منتخب ہونے کے بعد اپنے مزید تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں جو تعلیمی تعاون اور عمدگی کے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہی. الحمد اللہ ژوب ڈویژن کو ایک اہم تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہونے کے قریب ہے۔

ژوب میں تمام چھوٹے بڑے تعلیمی اداروں کی مکمل فعالیت اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا مشکل کام تھا. اس میں محکمہ تعلیم کے تمام متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں. ہمارے ژوب کے یونیورسٹی کیمپس اور کالجز مسلسل ترقی کر رہے ہیں جن کے اثرات ہر بدلتے دن کے ساتھ واضح ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں گورنر ہاس کوئٹہ میں کوآرڈینیٹر ٹو گورنر شہریار خان مندوخیل، بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے ریکٹر ڈاکٹر عبدالسلام خان لودھی اور بوائز ڈگری کالج ژوب کے پرنسپل پروفیسر عبدالرحمن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم ژوب ڈویژن کی سطح پر ایک شاندار تعلیمی سیمینار کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اپنے کوآرڈینیٹر شہریار پر زور دیا کہ وہ اپنے انتظامات، متعلقہ سرکاری حکام اور تعلیمی ماہرین کے ساتھ رابطوں کو زیادہ تیز کریں. ڈویژن کی سطح پر ایک فکر انگیز ایجوکیشنل ایونٹ ہمارے نئے تعلیمی منظرنامے کو ضرور تشکیل دیگا۔ چند برس قبل ہم نے ژوب کیمپس میں زیتون کے چھ درخت لگانے کا ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا جن کو ہم چودہ ہزار تک پہنچائیں گی. یہی ہزاروں زیتون کے درخت یونیورسٹی کے اخراجات میں نمایاں طور پر کمی لانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

گورنر مندوخیل لودی پر زور دیا کہ وہ اپنی روایتی بجلی نظام کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ یہ بصیرت انگیز قدم نہ صرف کیمپس کے غیرضروری اخراجات کو کم کریگا بلکہ سرسبز ماحول میں بھی حصہ ڈالے گا. ہماری پوری ٹیم ژوب میں تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں لہذا ہر باشعور شخص کا قومی فریضہ بنتا ہے کہ وہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور اپنی نئی نسل کے ذہنوں کو جدید علمی جہاں بینی سے روشن کرنے میں اپنے حصے کا فعال کردار ادا کریں۔ ہم بلاتفریق اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ژوب اور اس کے عوام کیلئے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں