گرو رندھاوا نے گانے کی متنازع ویڈیو پر مقبولیت کا کریڈٹ لینا شروع کردیا

ہفتہ 30 اگست 2025 14:28

گرو رندھاوا نے گانے کی متنازع ویڈیو پر مقبولیت کا کریڈٹ لینا شروع کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا نے نئے گانے کی متنازع ویڈیو پر تنقید کا جواب دینے کے بجائے اس کی مقبولیت کا کریڈٹ لینا شروع کردیا۔گرو رندھاوا کو نئے گانے کی ویڈیو میں اسکول کی طالبہ کے لباس میں اداکارہ کا بولڈ ڈانس کروانا مہنگا پڑ گیا۔سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس میوزک ویڈیو میں اسکول طالبہ کو جنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور استاد، شاگرد کے رشتے کو نامناسب اور رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر گرو رندھاوا نے براہِ راست وضاحت دینے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کردی۔جس میں گلوکار نے اپنے گانے کی مقبولیت کے اعداد و شمار دکھاتے ہوئے کہا کہ Azulنے صرف ایک گھنٹے میں ایک لاکھ سے زائد ویوز حاصل کیے، جبکہ اسے 27ہزار سے زائد مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔گرو رندھاوا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ Azul is Azulingجب خدا ساتھ ہو تو صرف آگے بڑھتے ہیں، اس پر انہوں نے پیار بھرا ایموجی تو شیئر کردیا، مگر گانے کی ویڈیو پر تبصرے بند کردیے، تاکہ تنقید کرنے والے اپنی رائے براہِ راست ظاہر نہ کر سکیں۔