گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا

ہفتہ 30 اگست 2025 14:28

گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا کو نئے گانے کی ویڈیو میں اسکول کی طالبہ کے لباس میں اداکارہ کا بولڈ ڈانس کروانے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی سونم کپور نے خاموش حمایت کردی۔سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس میوزک ویڈیو میں اسکول طالبہ کو جنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور استاد، شاگرد کے رشتے کو نامناسب اور رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں میں گرو رندھاوا کو ایک فوٹو گرافی ٹیچر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کلاس کی گروپ تصویر لینے کے منتظر ہیں۔ اسی دوران اداکارہ انشیکا پانڈے اسکول یونیفارم میں آتی ہیں اور رقص پیش کرتی ہیں، جس پر گرو کا کردار واضح طور پر مسحور نظر آتا ہے، بعد ازاں انشیکا عام کپڑوں میں بولڈ ڈانس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

سو شل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد گلوکار کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا، تاہم اداکارہ سونم کپور نے متنازعہ میوزک ویڈیو پر ہونے والے ردعمل کی خاموش حمایت کی ہے۔

اداکارہ سونم کپور نے گرو رندھاوا کے گانے کی متنازعہ ویڈیو سے متعلق چلنے والی سوشل میڈیا مہم کی ایک پوسٹ کو لائیک کرکے اس کی خاموش حمایت کردی، جسے مداحوں نے اہم اشارہ سمجھا۔ایک صارف نے گانے کی ویڈیو پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر صدمہ ہوا کہ 2025 میں بھی اسکول گرلز کو اس طرح پیش کیا جا رہا ہے۔ایسا گانا ایک ایسے ملک میں جاری کیا جا رہا ہے جہاں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی شرح تشویشناک ہے۔

یہ ناقابلِ قبول ہے۔سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ ایسے مواد کو ریلیز کی منظوری کیسے ملی، جبکہ خواتین اور بچوں کے تحفظ پر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔اداکارہ سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ عوامی دبائو بڑھنے کے ساتھ سب کی نظریں اب گرو رندھاوا اور ان کی ٹیم پر ہیں کہ وہ اس تنقید کے جواب میں کیا مقف اختیار کرتے ہیں۔