فلپائن، ڈمپر سڑک کنارے گھر سے ٹکرا نے سے خاتون ہلاک

ہفتہ 30 اگست 2025 15:13

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)فلپائن کے صوبے لاگونا میں ڈمپر سڑک کنارے گھر سے ٹکرا گیا جس سے ایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے نے فلپائن کی میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ما بٹک قصبے میں سڑک کے ایک ڈھلوان حصے پر پیش آیا جس میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی، زخمی افراد جو اس گھر کے مکین تھے ، کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈرائیور موقع سے فراد ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔