Live Updates

خیرپور، دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، 9 افراد کو بچا لیا گیا

کشتی کے ساتھ 3 موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان بھی ڈوب گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)خیرپور کے علاقے کنگری میں کشتی ڈوب گئی، مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام 9افراد کو بچالیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خیرپور میں کنگری کے علاقے کھرل آباد میں نقل مکانی کرنیوالے خاندان کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں9افراد، 3 موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان تھا۔مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 9 افراد کو بچالیا تاہم سامان ڈوب گیا۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خدشے کے باعث ایک ہی گاں کے 9افراد نقل مکانی کررہے تھے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :