Live Updates

تمیم اقبال کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

تمیم اقبال نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور کرنا شروع کر دیا‘ آئندہ ہفتے کے دوران انتخابات کے حوالے سے فیصلہ ہو گا

اتوار 31 اگست 2025 11:40

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں آنے کا فیصلہ کر لیا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے جلد ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال نے بورڈ کے انتخابی طریقہ کار پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ آئندہ ہفتے کے دوران بی سی بی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ ہو گا۔واضح رہے کہ تمیم اقبال نے جنوری 2025ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔تمیم اقبال کچھ عرصہ قبل دل کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ان کی کرکٹ میں مختصر واپسی ہوئی تھی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :