Live Updates

ڈپٹی کمشنر کا تاندلیانوالہ پل ماڑی پتن کا دورہ، سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

اتوار 31 اگست 2025 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تاندلیانوالہ پل ماڑی پتن کا دورہ کیا اورضلعی حکام کو سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر آرمی افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ بھی موجود تھے۔محکمہ آبپاشی کے افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ ماڑی پتن کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ2 لاکھ کیوسک ہے اور آئندہ ہر گھنٹہ پانی کی سطح میں مزید کمی ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ ماڑی پتن اور شیرازا پتن کے پل محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے سیلاب متاثرین کے انخلا اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے حوالے سے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ تمام رابطہ سڑکیں بحال ہیں،دو مقامات پر کٹاؤ آیا تھا جسے ریسکیو ٹیموں نے فوری بند کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے جانوروں کو بھی چارہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ جانوروں کو پانی، ویکسین اور ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ تینوں اوقات میں معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :