Live Updates

پانی اتنا زیادہ بھر چکا ہے کہ جلد واپسی کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی‘ متاثرین

راوی میں سطح کم ہونے کے باوجود گھروں میں دس سے پندرہ فٹ پانی کھڑا ہے

اتوار 31 اگست 2025 17:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)رائے ونڈ میں سیلاب کی زد میں آنے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں جلد واپس جانا چاہتے ہیں لیکن پانی اتنا زیادہ بھر چکا ہے کہ جلد واپسی کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔متاثرین کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کے باوجود گھروں میں دس سے پندرہ فٹ پانی کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین نے کہا کہ حکومتی اداروں نے پانی روکنے میں مدد نہیں کی لیکن پانی نکالنے کے لئے تو جدوجہد کر سکتی ہے، مخیر حضرات ہماری مدد کر رہے ہیں ہمیں کھانا پہنچا رہے ہیں مگر حکومتی سطح پر ہماری کوئی مدد نہیں کی جا رہی، ہم حکومت سے کچھ نہیں چاہتے صرف یہ چاہتے ہیں وہ ہمارے گھروں سے پانی نکال دے گھروں کی تعمیر ہم خود کر لیں گے۔ماہرین صحت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں لوگ جلد اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،اب تک درجنوں کی تعداد میں مریض آ چکے ہیںجن میں زیادہ تر جلد اور پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :