Live Updates

دریائے راوی کی بے رحم موجوں سے رائے ونڈ تحصیل کے متعدد یہاتوں کے سینکڑوں مکانات تباہ

حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمارے ہونے والے نقصانات کا ازلہ کرے‘متاثرین کی گفتگو

اتوار 31 اگست 2025 18:55

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)دریائے راوی کی بے رحم موجوں سے رائے ونڈ تحصیل کے متعدد یہاتوں کے سینکڑوں مکانات تباہ ہوچکے ہیںجس سے ہزاروں افراد اپنے بیوی بچوں کے ساتھ مختلف فلڈ کیمپ میں وقت گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلڈ کیمپ میں قیام پذیر درجنوں افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمع پونجی لٹ چکی ہے گھر،مال اور جائیداد سامان تباہ ہو چکا ہے،متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں حکومت سیلاب کو روکنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمارے ہونے والے نقصانات کا ازلہ تو کرے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ تحصیل رائے ونڈ میںہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ،ان کی فصلیں،جانور تک پانی میں بہہ چکے ہیں ،حکومت گھروں میں واپسی کیلئے میدان میں آئے ،فلڈ کیمپ میں نہیں رہنا چاہتے بلکہ باعزت اور باوقار طریقے سے اپنا روزگار کما نا چاہتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :