ش*رسول کریمﷺ کا پیغام ہے کہ مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کی جائے،پھلین بلوچ

اتوار 31 اگست 2025 21:15

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ، ایم این اے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین پھلین بلوچ نے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دنیا میں وہ عظیم انقلاب بر پا کیاجس سے انسانیت کو ارتقا میسر آیا،اسوہ رسولﷺ کا پیغام یہ ہے کہ مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کی جائے،نبی کریم ﷺ نے انسانیت کی غمخواری کی تلقین فرمائی،رسول اکرمﷺ انسانیت کے لیے سراپا رحمت بن کر تشریف لائے، حکومتی سطح پر تقریباتِ رحم اللعالمین ﷺ کے انعقاد سے سیرتِ طیبہﷺ کی ترویج اور تدریس میں مدد ملے گی،اسوہ رسول ﷺ کی پیروی ہی سے عروج اور بلندی حاصل ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺکی آمد سے دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوا،ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ ، اہل بیت اور اصحاب رسول پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، تاریخ کے اوراق میں جانثاران رسولﷺ کی محبت کی لازوال داستانیں بکھری پڑی ہیں، اللہ تعالی نے اپنے محبوبﷺ کو تمام بنی نوع انسانوں سے زیادہ حسین و جمیل بنا کر مبعوث فرمایا اور آپ کی ذات مبارکہ کو خلق عظیم کی صفت سے متصف فرمایا ، انسانیت کی بقا آپ ﷺکے خلق عظیم کو اپنانے میں ہے،حکومت کی جانب سیعشرہ رحمت عالمﷺ میں خصوصی محا فل کااہتمام کیا جا رہا ہے ، ان محافل کو منعقد کرانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ لوگوں کورحمت عالمﷺکی سیرت مبارکہ سے آگاہی حاصل ہواور سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کراپنے دلوں میں عشق مصطفیﷺکی شمع روشن کرکے دین ودنیا میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے اسوہ پر عمل پیرا ہو کر آج بھی انسانیت فکری، نظریاتی، علمی و اخلاقی اعتبار سے اوج کمال تک پہنچ سکتی ہے اور ہمیں معاشرتی زندگی میں علم و آگہی، امن و سکون اور رواداری و بردباری جیسی نعمت میسر آسکتی ہے۔پھلین بلوچ نے کہا کہ دنیا میں مسلمان اگر عزت، عروج اور بلندی کے خواہش مند ہیں تو اس کے لیے اتباعِ رسول ﷺ کے بغیرکوئی راستہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :