دبئی کی مصروف شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

ایمرٹس روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 3 ستمبر 2025 19:37

دبئی کی مصروف شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2025ء) دبئی کی مصروف شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ایمرٹس روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی مشہور اور مصروف شاہراہ ایمرٹس روڈ پر بدھ کے روز خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے کے دوران ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دبئی ٹریفک پولیس کے مطابق ایک کار سوار کی جانب سے اپنی گاڑی کو دوسری گاڑی کے انتہائی قریب رکھنے کی وجہ سے حادثہ ہوا۔ دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ رکھنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس خلاف ورزی پر 400 درہم کا جرمانہ عائد ہوتا ہے۔