eسوئی میں بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق

اتوار 31 اگست 2025 21:15

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) سوئی میں بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں چائنہ پوسٹ کے قریب بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر دس سالہ بچہ فدا حسین مرہٹہ بگٹی جان کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے والا بچہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ جمشیر خان مرہٹہ بگٹی کا بھتیجا جبکہ سینئر پولیس آفیسر دوست محمد مرہٹہ بگٹی کے قریبی رشتے دار بتایا گیا اندوہناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار بتائی گئی۔