دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف میچ اور سیریز جیت لی

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دی اور میچ 3 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی زمبابوے کو شکست دے دی اور سیریز 2-0 سے جیت لی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دی اور میچ 3 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ میں 7 وکٹ پر 277 رنز اسکور کیے تھے، بین کرن نے 79 اور سکندر رضا نے 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔278 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کے اوپنر پتھم نسانکا نے 122 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار نبھایا۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان چریتھ اسالنکا نے 71 اور سمارا وکرما نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ زمبابوے کے رچرڈنگارا وا اور بریڈایونز نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :