کاشتکارایک ہی گروپ کی زہروں کےباربارسپرےسےگریزکریں،محکمہ زراعت

پیر 1 ستمبر 2025 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹراسرار ارشد نے کہاکہ آج کل کپاس کی فصل تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہو سکتی ہیں لہٰذا کپاس کی فصل کو وائرس کے حملے سے بچانے کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کیاجائے اور اگر کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا زرعی ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے بھی کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :