بھوک سے دوچار فلسطینیوں تک خوراک پہنچانیکا مشن، اسپین سے امدادی کشتیاں غزہ کیلئے روانہ

قافلے میں دیگر ممالک سے بھی امدادی کشتیاں شامل ہوں گی، مجموعی طور پر 50 کشتیاں اس مشن کا حصہ ہیں،غیرملکی میڈیا

پیر 1 ستمبر 2025 14:10

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا روانہ ہوگیا۔ان امدادی کشتیوں کا ہدف 7 سے 8 دنوں میں غزہ تک امداد پہنچانا ہے، سمندری راستے سے غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کی یہ سب سے بڑی اور تیسری کوشش ہے۔

(جاری ہے)

بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، ان امدادی کشتیوں میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ دیگر انسانی حقوق کے رہنماں اور کارکنوں کے ساتھ سوار ہیں۔

اس قافلے میں دیگر ممالک سے بھی امدادی کشتیاں شامل ہوں گی، مجموعی طور پر 50 کشتیاں اس مشن کا حصہ ہیں۔روانگی سے قبل معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ اور دیگر شخصیات نے اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے فرائض پورے کرے۔

متعلقہ عنوان :