ایس ایچ او حضرو سجاد حیدر سے صدر چھچھ خدمت کمیٹی کے وفد کی ملاقات

پیر 1 ستمبر 2025 15:37

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ایس ایچ او حضرو سجاد حیدر سے طارق جاوید ملنگی اور صدر چھچھ خدمت کمیٹی حضرو ذاہد میر کی اپنی پوری ٹیم جنرل سیکرٹری طارق اشتم ڈاکٹر شکیل احمد محمد طارق اعوان امیدوار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احتشام خان یاسر خان ابوبکر نقیب بلال احمد آرائیں کے ہمراہ ملاقات جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

چھچھ کی موجودہ صورتحال پہ تفصیلی بات چیت ہوئی اور لوکل سطح پہ سیکیورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیئے لائحہ عمل پیش کیا گیا جس پہ ایس ایچ او حضرو نے مکمل بریفنگ دی اور جہاں جہاں پوری تحصیل میں گاؤں کی سطح پہ ٹھیکری پہرہ چل رہا ہے نشاندھی کی اور حضرو شہر کے ساتھ ساتھ پورے تحصیل کے انٹری پوائنٹس پہ سیکورٹی کو مزید سخت اور بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

حضرو شہر چونکہ سیکیورٹی لیول پہ بہت بہتر ہے زیادہ تر وارداتیں دیہاتی علاقہ میں ہو رہی ہیں جس پہ عام آدمی کو چاہیئے کہ اپنے آس پاس نظر رکھیں اور پولیس سے تعاون کریں جس سے جرائم پیشہ عںاصر تک رسائی بآسانی ہو گی۔ایس ایچ او حضرو سجاد حیدر نےپچھلے دو تیں ہفتوں سے ہونیوالی وارداتوں پہ خاطر خواہ نتائج کے ساتھ پیش رفت سامنے رکھی گئی۔انشااللہ بہت جلد نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔

چھچھ عوامی خدمت کمیٹی نے ہقین دہانی کرائی کہ علاقہ کی سطح پہ تمام مکاتب فکر کے لوگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔بعد ازاں چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری طارق اشتم صاحب نے امن وامان کے کیئے دعا فرمائی جس کے بعد چھچھ عوامی خدمت کمیٹی کے تعاون کی یقین دہانی پہ دوران ملاقات ایس ایچ اور حضرو کے ساتھ تصویریں بنائیں۔