Live Updates

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا ہیڈ محمد والا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 1 ستمبر 2025 23:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے سوموار کو ملتان میں ہیڈ محمد والا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے کا عملہ اور مشینری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف کیمپ پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت دینے کے لئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریلیف کیمپ پر موجود سٹاف کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہےاور ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ انہو نے سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :