حضور ﷺ کی آمد سے دنیا میں اندھیروں کا خاتمہ ہوا، علامہ قاری خالد محمود کیلانی

منگل 2 ستمبر 2025 13:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ماہ ربیع الاول ہمیں محبت اور پیار کا درس دیتا ہے، اگر ہم بحیثیت مجموعی اللہ کے کلام سے راہنمائی لیں اور اس کی برکات سے مستفید ہوں تو ہمارے درمیان تلخیاں اور نفاق نہ ہوع گا بلکہ محبتیں ہوں گی اور ماہ ربیع الاول بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے کہ ہم سب اپنے تمام مسائل اور اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول ﷺ احکامات پر عمل کریں ، اللہ نے چاہا تو پھر کوئی مسئلہ نہ رہے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین استاذالعلما حضرت علامہ مولانا قاری خالد محمود کیلانی نے اپنے ایک خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے کسی کا حق نہ کھائیں اور راستوں کو تنگ کرنے کی بجائے انہیں کھلا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا میں اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول وہ عظیم ماہ ہے جس میں امام الانبیا ،فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ ﷺتمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ آپ ﷺکے وجود سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :