Live Updates

پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:10

پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ، گاکا کی دو ٹیمیں مرحلہ وار ایئرپورٹس آڈٹ کے لئے پہنچی تھیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کے سلسلے میں 6 ایئرپورٹس کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 7 ایئرپورٹس کے آڈٹ پلان میں سیالکوٹ ایئرپورٹ شامل تھا، تاہم سیلاب کے باعث وہاں آڈٹ نہیں ہو سکا۔گاکا کی دو الگ الگ ٹیموں نے مرحلہ وار آڈٹ کیا، پہلی ٹیم نے 25 سے 30 اگست تک لاہور، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹ کا آڈٹ مکمل کیا، جبکہ یکم سے 4 ستمبر تک اسلام آباد، پشاور اور کراچی ایئرپورٹس کا آڈٹ دوسری ٹیم نے کیا۔

(جاری ہے)

آڈٹ میں ایئرپورٹ سیکیورٹی انوائرمنٹ، اے ایس ایف سیکیورٹی پروسیجرز و پروٹوکول، کارگو ہینڈلنگ، ایئرلائن فلائٹ پروسیجرز، ریگولیٹڈ ایجنٹ سیکیورٹی اور سرٹیفائیڈ فلائٹ کچن پروسیجرز کا جائزہ لیا گیا۔گاکا ٹیم نے ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بھی ملاقات کی اور آڈٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیام اس دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی ٹیم نے سعودی حکام کو مکمل معاونت فراہم کی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات