کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:45

کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)کراچی میں آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے دل کی دھڑکن کے ماہر ڈاکٹر کے ساتھ مل کر دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی میں مبتلا 4 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بچے کی زندگی بچ گئی۔ہیلتھ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آغا خان ہسپتال میں ہونے والا یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے جس میںسیمپیتھٹک نروز کاٹ کر دل کی دھڑکن کو نارمل کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دل کی دھڑکن کی بیماریوں کے ماہر الیکٹروفزیالوجسٹ ڈاکٹر محمد محسن نے بتایا کہ یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے لیے ایک بہت بڑی خبر ہے،یہ بیماری جینیاتی طور پر منتقل ہوتی ہے اور بظاہر دل نارمل نظر آتا ہے، تاہم اس بیماری سے دل کی دھڑکن اچانک بہت تیز اور بیترتیب ہو کر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچہ گزشتہ ڈھائی سال سے زیر علاج تھا، ابتدائی علاج کے باوجود اسے کارڈیک اریسٹ (دل کا اچانک دھڑکن بند کر دینا) ہوا، تاہم بچے کی والدہ نے سی پی آر دے کر بچے کو زندہ بچا لیا۔