کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:56

کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)ہوا کا کم دباؤ (کل) ہفتہ کو راجستھان اور سندھ کے ملحقہ علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے،اس سسٹم کی وجہ سے سندھ میں 7 سے 10ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشیں متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 ستمبر کی شام یا رات سے 9 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں 7 ستمبر کو کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے جبکہ 8 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں کہیں شدید موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔