این اے 66 وزیرآباد میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے دائر درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت

منگل 2 ستمبر 2025 14:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے کیس 3 ستمبر کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس ملک محمد اویس خالد نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گذار خالد رانجھا کی جانب سے وکیل ارشد بھٹی نے دلائل دیے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہر شہری کو قانون انتخابات لڑنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی وصول نہ کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر کو درخواست گذار کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔