شمالی کورین سربراہ بذریعہ ٹرین چین کے لیے روانہ

تاریخ میں پہلی بارکم جونگ، چینی صدر اورپیوٹن ایک ساتھ موجود ہونگے،رپورٹ

منگل 2 ستمبر 2025 13:34

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین چین کے لیے روانہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان چین میں اس وکٹری پریڈ میں شریک ہوں گے جو دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے پر جاپان کے سرنڈر کی یاد میں، 80 سال مکمل ہونے پر خصوصی طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان کے علاوہ 25 دوسرے سربراہان مملکت بھی اس پریڈ میں مہمان ہونگے۔تاریخ میں پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ شمالی کورین سربراہ کم جونگ ان، چینی صدر شی جن پینگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کسی ایک مقام پر ایک ساتھ موجود ہونگے۔بتاتے چلیں شمالی کورین سربراہ ستمبر 2023 کے دورہ روس کے لیے بھی خصوصی ٹرین کا استعمال کرچکے ہیں، یہ ٹرین بکتربند خصوصیات کی حامل ہے۔