حماس نے غزہ پر امریکی کنٹرول کا ٹرمپ منصوبہ رد کر دیا

غزہ برائے فروخت نہیں ہے،حماس کے سیاسی شعبے کے رکن باسم نعیم

منگل 2 ستمبر 2025 18:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) غزہ پر کنٹرول کے امریکی منصوبے کو فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے رد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر امریکیوں اور اسرائیلیوں کے حوالے کرنے کو مکمل طور پر مسترد دیا ہے۔ امریکی اخبارنے اس امریکی قبضے کے منصوبے کو 38 صفحات پر مشتمل ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

مگر اس امریکی ٹرسٹی شپ نما قبضے کا قانونی جواز کیا ہے ۔

اس بارے میں رپورٹ میں کوئی چیز شامل نہیں کی گئی ہے۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن باسم نعیم نے اس اسرائیلی تعاون سے بننے والے امریکی منصوبے کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔حماس کے ایک اور ذمہ نے بھی کہا ہم اس طرح کے تمام منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں جن کا مقصد فلسطینیوں کو ایک بار پھر ان کے گھروں اور سرزمین سے نکآنا ہے۔

متعلقہ عنوان :