صادق آباد،مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زیراہتمام66 ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد

منگل 2 ستمبر 2025 18:56

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم (رجسٹرڈ) میلاد چوک رحیم یارخان کے زیراہتمام66 ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد کی آٹھویں نشست کے مہمان خطیب ممتاز عالم دین، مولانا بابر احمد مجددی (جھنگ) اور علامہ صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی شاہ (ملتان) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشنِ میلاد النبیؐ کا عمل مسلمانوں کو حضور نبی اکرمؐ پر درود و سلام جیسے اَہم فرائض کی طرف رغبت دلاتا ہے اور قلب و نظر میں ذوق و شوق کی فضاء ہموار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

صلوٰۃ و سلام بذات خود شریعت میں بے پناہ نوازشات و برکات کا باعث ہے۔ اس لیے جمہور اُمت نے میلاد النبیؐ کا اِنعقاد مستحسن سمجھا۔ سیرتِ طیبہؐ کی اَہمیت اُجاگر کرنے اور جذبہ محبتِ رسولؐ کے فروغ کے لیے محفلِ میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اِسی لیے جشنِ میلاد النبیؐ میں فضائل، شمائل، خصائل اور معجزاتِ سید المرسلینؐ کا تذکرہ اور اُسوہ حسنہؐ کا بیان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیرتِ طیبہؐ کی اَہمیت اُجاگر کرنے اور جذبہ محبتؐ کے فروغ کے لیے محفلِ میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :