عوام کو معیاری صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،رکن اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

منگل 2 ستمبر 2025 19:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے ملاقات کی اور ان کی محنت اور خدمات کو سراہا رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تربت کے سول ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں انہوں نے یقین دلایا کہ بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی وہ ہسپتال کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھرپور رابطہ اور تعاون کریں گے۔