پنجاب حکومت نے سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم قائم کر دی

بدھ 3 ستمبر 2025 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (پنجاب سی ای آر ٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں پہلی بار سائبر ایمرجنسی رسپانس پر مبنی جدید ماڈل متعارف کیا جائے گا۔اس منصوبے پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس کے تحت دہشتگرد تنظیموں اور ملک دشمن عناصر کی سوشل میڈیا تک رسائی کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ٹیم کے لیے سکیورٹی آپریشنز سینٹر (SOC) قائم کیا جائے گا اور سکیورٹی انسیڈنٹ اینڈ ایونٹ مینجمنٹ پلیٹ فارمز بھی بنائے جائیں گے۔پنجاب سی ای آر ٹی کے ذریعے سرکاری اداروں کے ڈیجیٹل اثاثے محفوظ بنائے جائیں گے اور ہیکنگ یا سائبر کرائم کی بروقت روک تھام ممکن ہوگی۔ ریئل ٹائم نگرانی اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے ذریعے ڈیجیٹل سیکیورٹی الرٹس فوری جاری کیے جائیں گے، جس سے پنجاب میں سائبر سیکیورٹی مضبوط ہوگی۔