Live Updates

صوبائی وزیر لائیوسٹاک کی زیر صدارت اجلاس،فلڈ ریلیف کیمپس کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

بدھ 3 ستمبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ زراعت کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ، ڈائریکٹر جنرلز لائیو اسٹاک اور دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرلز لائیو اسٹاک نے صوبے بھر میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ کی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ فیلڈ میں چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر رہا ہے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم جاری ہے تاکہ جانوروں کو پانی سے پھیلنے والی موذی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ونڈے کی تقسیم اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔ترجمان محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے کے متاثرہ اضلاع میں 477 فلڈ ریلیف کیمپس فعال ہیں جہاں پر 3178 اہلکار اور 175 ایم وی ڈی ٹیمیں تعینات ہیں۔ اب تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں 35 ہزار فلڈ ونڈا بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ 9500 بیگز (20 کلو پیکنگ) سہولت مراکز پر کاست ٹو کاست بنیاد پر فراہم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی 21 ہزار سے زائد ونڈا بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک نے مقامی سطح پر 1251 ٹن چارہ، سائلیج اور بھوسہ فراہم کیا ہے، جبکہ 344 ریلیف کیمپس میں سبز چارہ (ہری گھاس) دستیاب ہے۔ جانوروں کے علاج کے لیے 29 ضروری ادویات کیمپوں میں مہیا ہیں اور ویکسینیشن کا عمل بھی شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانوروں کا علاج کیا گیا ہے جن میں سے صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار سے زائد جانوروں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اسی طرح اب تک 7 لاکھ سے زائد مویشیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں سے اب تک 13 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ بدقسمتی سے 928 جانوروں کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صورتحال کی براہِ راست نگرانی کے لیے صوبائی فلڈ مانیٹرنگ سیل
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :