ق*پشتونخوا نیپ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی محنت اور انتھک جدوجہد قابل تحسین ہے

بدھ 3 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اداروں کے اجلاسوں کا بروقت انعقاد یقینی بناکر ترجیحات کے مطابق فیصلے کرنے ہونگے۔ اور ایجنڈے کے تمام نقاط کو مد نظر رکھ کر اپنے ماہانہ فعالیت دوبالا کرنی ہوگی۔ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد ہی مثبت نتائج فراہم کرتی ہے وہ پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں علاقائی یونٹوں کے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور انہیں مثبت قرار دیتے ہوئے آئندہ کیلئے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کی صدارت پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر و ضلع سیکرٹری کوئٹہ نصر اللہ خان زیرے نے کی ۔ جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا ایڈووکیٹ، محمدعیسی روشان ، یوسف خان کاکڑ، فقیر خوشحال کاسی سمیت صوبائی ایگزیکٹیو کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا نیپ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی محنت اور انتھک جدوجہد قابل تحسین ہے لیکن آپ سب کو اپنی سیاسی ، علمی اور تنظیمی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنا ہوگا اور ملت کو درپیش سنگین مسائل اور ان سے نجات کی جدوجہد کا ادراک حاصل کرنا ہوگا اور نظریاتی و علمی بنیادوں پر مدلل انداز میں اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہوگا اور پارٹی اداروں کے اجلاسوں میں ماہانہ بنیادوں پر اپنے آپ کو جواب دے کرنا ہوگا ۔

اور مثبت و تعمیر ی تنقید کے ذریعے خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پارٹی اصولوں اور نظم و ضبط کی پابندی ہر حال میں کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ہر سطح اور ہر علاقے میں مزید وسیع اور منظم بنانے اور ابتدائی یونٹوں میں اضافے کو ترجیح دیکر علاقائی پارٹی کے اداروں کو مزید فعال کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں اپنے تنظیمی کاموں میں تقویت کا باعث بنانا ہوگااور ان کے منفی استعمال کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی لازمی ہے اور تمام علاقائی یونٹوں نے اپنے ماہانہ ہدف کو مد نظر رکھ کر تنظیم کی فعالیت کو مزید تیز کرنی ہوگی