لاہورہائیکورٹ، شناختی کارڈ نہ بننے پر نادرا کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

منگل 9 ستمبر 2025 14:00

لاہورہائیکورٹ، شناختی کارڈ نہ بننے پر نادرا کو فیصلہ کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ نہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پرریجنل ڈائریکٹر نادرا کو درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار دانش شہزاد کے وکیل عثمان یعقوب جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ والدین کے انتقال کی وجہ سے شناختی کارڈ نہیں بن سکا،ورثا کی تصدیق نہ ہونے پر نادرا حکام نے کارڈ بنانے سے انکار کیا، جائیداد کے تنازعے کی وجہ سے چچا اور پھوپھو بھی تصدیق نہیں کر رہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔