کراچی میں متوقع شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

منگل 9 ستمبر 2025 13:33

کراچی میں متوقع شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے شہر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں نکلیں، تمام ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی عملہ بارش کے نئے اسپیل کے لیے تیاررہیں۔

کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نکاسی آب کا فوری جائزہ لیں، عوامی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشینری کا انتظام کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں، پی ڈی ایم اے کی فراہم کردہ مشینیں نکاسی آب کے لیے تیار رکھی جائیں۔