ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کااہم کارندہ گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 15:00

ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی ..
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندے ملزم ایم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے مجموعی طور پر 61 لاکھ روپے ہتھیائے۔

(جاری ہے)

ملزم نے متاثرہ شہریوں کو سعودی عرب سے لیبیا بھجوایا۔ملزم نے بعدازاں لیبیا کے سمندری کے راستے سے غیر قانونی طور پر اٹلی بھیجنے کی کوشش کی۔متاثرہ شہریوں میں بابر علی اور مہر علی شامل ہیں۔بابر علی نامی متاثرہ شہری کو لیبیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔جبکہ متاثرہ شہری مہر علی تاحال لیبیا میں قید ہے۔ملزمان تارکین وطن کو کشتیوں کے ذریعے یورپ سمگل کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور متاثرہ شہری کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔