موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں رواں سال پہلے سات ماہ کے دوران اضافہ،حجم 17.83 ملین یونٹس رہا،رپورٹ

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:44

موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں   رواں  سال  پہلے سات ماہ  کے دوران  ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی تک کی مدت میں ملک میں 18.95ملین یونٹس موبائل فونز کی پیداوار ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 17.83ملین یونٹس موبائلز کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح جاری کیلنڈر سال کے پہلے سات ماہ میں 1.03ملین یونٹس موبائل فونز کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ملین تھی۔جولائی میں درآمدی موبائل یونٹس کی تعداد 0.17ملین اورمقامی تیار کردہ موبائل فونز کی تعداد 3.59ملین یونٹس ریکارڈ کی گئی۔\932

متعلقہ عنوان :